فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ راشٹریہ لوک دل کے شہر صدر اروند سنگھ مہنت کی قیادت میں انڈین آئل کے سیلس افسر یش بھدوریا کو گیس کے مسائل کے سلسلہ میں ایک عرضداشت سونپی گئی۔ شہر صدر اروند سنگھ مہنت نے کہا کہ اس وقت گیس کی قلت بہت زیادہ ہے اور لوگوں کو وقت پر گیس نہیں مل رہی ہے، بکنگ کے بیس پچیس
دنوں بعد بھی گیس صارفین کو نہیں مل پا رہی ہے۔ سیلس افسر بھدوریا نے راشٹریہ لوک دل کے عہدیداران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فیض آباد میں گیس کی قلت دس دن میں دور کر دی جائے گی اور صارفین کو بکنگ کے بعد جلد از جلدسلنڈر کی ڈلیوری دے دی جائے گی ۔ شہر صدر اروند سنگھ نے کہا کہ دس دن کے اندر گیس ڈلیوری کا بندوبست ، معذوروں کیلئے خواتین کیلئے بکنگ کھڑکی کا الگ سے بندوبست صبح تین بجے سے لوگ لائن لگا دیتے ہیں جس سے ناخوشگوار واقعہ ہونے کا خدشہ بنا رہتا ہے اور گیس کی کالا بازاری جیسے مسائل کا جلد حل نہ نکالا گیا تو آئندہ کی حکمت عملی جلسہ کرکے بنائی جائے گی ۔ عرضداشت دینے والوں میں ضلع جنرل سکریٹری دنیش پرتاپ سنگھ راوت، شہر نائب صدر پرمود شریواستو، دھیرج گور، گپو یادو، راکیش یادو، راما نند یادو، سنتوش سنگھ، دیپک یادو وغیرہ بھی موجود تھے۔