نئی دہلی ، 28 اکتوبر( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس سے روک روک تھام کیلئے زیادہ سے زیادہ جانچ کر کے متاثرین کا پتہ لگانے کی مہم میں 27 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی جانچ کی مجموعی تعداد ساڑھے 10کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔
بدھ کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27 اکتوبر کو 10 لاکھ 60 ہزار 786 کورونا نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا اور اسے ملاکر جانچوں کی مجموعی تعداد 10 کروڑ 54 لاکھ 87 ہزار 680 تک ہوگئی۔
خیال رہے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی ۔