لکھنؤ، 6 مارچ (یو این آئی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ریاست کے ہڑتال پر گئے ڈاکٹروں پر ایسما نافذ کرنے پر سخت رویہ اپنایا ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چند راجوڑ اور جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی بنچ نے اس معاملے میں سرکاری کارروائی پر سخت رویہ اپنایا ۔ اس معاملے میں نوتن ٹھاکر نے مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی تھی۔عدالت نے زبانی طور پر کہا کہ اگر سرکاری ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں تو ضرورت پڑنے پر ریاستی حکومت کو مریضوں کو نجی طبی سہولیات فراہم کرانی چاہئے۔