سوشل میڈیا نیٹ ورک انسٹاگرام نے فرانسیسی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر کا اکاونٹ بند کردیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی رات سوشل میڈیا کے ذریعے فرانسیسی نوجوانوں کے نام اپنے مختصر پیغام میں فرمایا تھا کہ وہ اپنے ملک کے صدر سے یہ سوال کریں کہ وہ پیغمبر خدا کی توہین کی حمایت کیوں کر رہے ہیں اور اسے آزادی اظہار رائے قرار دیتے ہیں.
جبکہ ہولو کاسٹ کے بارے میں شک کرنا فرانس میں جرم ہے اور اگر کوئی اس بارے میں کچھ لکھ دے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے انسٹاگرام پر بند کیے جانے والے صفحے کی جگہ فرانسیسی زبان میں نیا صفحہ لانچ کردیا ہے جس کا پتہ اس طرح ہے، instagram.com/fr.Khamenei.ir