قاہرہ، 6 مارچ (یو این آئی) مصر کے شمالی صوبہ سینا میں سلامتی دستوں اور جنگجوؤں کے مابین تصادم میں کم از کم 10 جنگجو ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق پولیس اور جنگجوؤں کے مابین کل ہونے والے اس تصادم میں 38 مکانات، 85 جھونپڑیاں، 22 گاڑیاں اور 30 موٹرسائکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ صوبہ کے عریش، شیخ زاید اور رفاہ شہروں میں سیکورٹی فورسیز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔حالیہ کچھ عرصے میں جزیرہ نما سینا میں جنگجوؤں کے حملے میں اضافہ کے بعد ان کی گرفتاریوں کے لئے پولیس اور فوج کی مشترکہ مہم چلائی جارہی ہے جن میں کئی جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔