اقوام متحدہ، 03 نومبر (ژنہوا) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر گٹیرس نے پیر کے روز اپنے پیغام میں کہا ، ’’جب صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو معاشرے کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
اگر ہم صحافیوں کا تحفظ نہیں کرتے ہیں تو ، معلومات حاصل کرنے اور ثبوت پر مبنی فیصلے کرنے کی ہماری صلاحیت میں بہت زیادہ رخنہ پیدا ہوتا ہے۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا نے صحافیوں اور میڈیا افراد کے لئے نئی پریشانی پیدا کردی ہے ، کیونکہ ان کی جسمانی سلامتی پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 کے پہلے چھ ماہ میں صحافیوں پر حملوں کے کم از کم 21 واقعات ہوچکے ہیں جو کہ 2017 میں صحافیوں پر کل حملوں کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے کام میں اضافی رکاوٹیں ہیں ، جیسے استغاثہ کی دھمکیاں ، گرفتاری ، قید ، صحافتی رسائی سے انکار ، صحافیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شامل ہے۔