دبئی: چین کی دوا ساز کمپنی سینوفارم کی آزمائشی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کا ٹیکہ اماراتی نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کو لگادیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی تیار کردہ سینو فارم کی کورونا ویکسین کا ٹیکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم کو بھی لگایا گیا۔ اس سے قبل آزمائشی طور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ زید النہیان اور وزیر امور بتائے کابینہ محمد عبداللہ سمیت 50 سے زائد طبی عملے کو لگایا چکا ہے۔
While receiving the COVID-19 vaccine today. We wish everyone safety and great health, and we are proud of our teams who have worked relentlessly to make the vaccine available in the UAE. The future will always be better in the UAE. pic.twitter.com/Rky5iqgfdg
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 3, 2020