نئی دہلی،4 نومبر(یواین آئی) دارالحکومت دہلی میں بدھ کو ہوا کےمعیار میں معمولی بہتری ہوئی لکن اس کا انڈیکس ’خراب ‘ زمرے میں برقرار ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دارالحکومت میں آج ہوا کے معیار کا انڈیکس 279 درج کیا گیا جو کہ ’خراب ‘ زمرے میں آتا ہے۔
منگل کو ہوا کا معیار نہ صرف دہلی میں بلکہ این سی آر علاقے کے آس پاس کے کئی مقامات پر ’بے حد خراب‘ زمرے میں درج کیا گیا اور شمالی ریاستوں میں بھی اس کا معیار خراب رہا۔
دارالحکومت میں آج صبح کم از کم درج حرارت 11.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ نمی کی اعلی سطح 83 فیصد درج کی گئی۔دہلی میں صبح چاروں طرف دھند دکھائی دی۔ سی پی سی بی نے کئی آلودگی والے ہاٹ اسپاٹ کی شناخت کی جہاں شدید دھند دیکھی گئی جہاں آلودگی کی سطح زیادہ رہی۔
دہلی کے علاوہ ہریانہ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی ہوا کا معیار خراب رہا اور آسمان میں دھند چھائی رہی۔