کراچی ۔شائقین کرکٹ حیران ہیں کہ آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ میں جس طرح حیران کن بیٹنگ کی اس کے پیچھے کیا راز تھا۔ کیوں کہ ان کا بیٹ کئی میچوں سے خاموش تھا۔ یہ بات جب شاہد آف
ریدی سے جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کی جیت کا راز یہ ہے کہ سب ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔ ہر کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کو سپورٹ کررہا ہے۔ میں نے نہ اپنی تکنیک تبدیل کی ہے اور نہ ہی مجھے کوئی خاص ہدایات ملی ہیں۔ پاکستان ٹیم کی جیت صرف اور صرف ٹیم اسپرٹ کے مرہون منت رہی ہے۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 جیت کر قوم کو جیت کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ وہ بدھ کو جنگ کو ڈھاکا سے خصوصی انٹر ویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہ پوچھتا ہے کہ مسلسل دو میچوں میں میری کامیابی کا کیا راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں ٹیم انتطامیہ نے ماحول بہت اچھا بنایا ہوا ہے۔ اچھے ماحول کی وجہ سے ہر کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کو سپورٹ کرتا ہے۔ معین خان کے کوچ بننے سے ٹیم میں گھر والا ماحول ہے۔ چوں کہ معین بھائی خود کرکٹر رہ چکے ہیں اس لیے وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑی کیا چاہتے ہیں۔ اچھے ماحول کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں فرق آیا ہے۔ معین بھائی خود فائٹر تھے وہ ٹیم کو یہی بتاتے ہیں کہ کس طرح لڑ کر میچ جیتنا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ان ناقدین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے لیے ٹی وی پر آکر کچھ نہ کچھ کہہ کر اپنی ریٹنگ بڑھاتے ہیں۔ دراصل انہیں پیسے ہی بولنے کے لیے ملتے ہیں پھر وہ جھوٹ سچ کی پروا کیے بغیر اپنی ریٹنگ کے لیے پروگرام کرتے ہیں۔ ناقدین کاکام بولنا ہے اور ہمارے کام کھیلنا اور کارکردگی دکھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی20 بہت اہم ہیں۔ ہمارے پاس جتنا اچھا کمبی نیشن ہے۔ ہم دونوں ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔ لیک