واشنگٹن (اے ایف پی )امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کئی تبدیلوں کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی روایات بھی بحال کرنے کا عہد کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق اتحاد، احتساب اور ہمدردی جیسے جذبات اور احساسات کی واپسی کے علاوہ وائٹ ہاؤس کے وسیع لانز میں ایک مرتبہ پھرپالتو کتے بھی دکھائی دیں گے۔
جو بائیڈن نے جرمن شیپرڈ نسل کے دو کتے پال رکھے ہیں جن میں سے ایک ریسکیو ڈاگ ہے۔ان میں سے ایک کا نام چیمپ ہے جو صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے جبکہ دوسرے کا نام میجر ہے جس کو جو بائیڈن 2018 میں لائے تھے۔گذشتہ صدی سے منتخب ہونے والے صدور میں ڈونلڈ ٹرمپ واحد تھے جنہوں نے یہ روایت توڑی اور وہ اپنے ساتھ کتا نہیں لائے تھے۔