عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں جیت اور کامیابی کے لئے اربوں ڈالر صرف کئے جو سب ضائع اور برباد ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں جیت اور کامیابی کے لئے اربوں ڈالر صرف کئے جو سب ضائع اور برباد ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کی اعلی کونسل کے سربراہ احمد حامد نے امریکہ کی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ٹرمپ کی جیت کے سلسلے میں بڑا سرمایہ لگایا تھا جو ٹرمپ کی شکست کے نتیجے میں ضائع اور برباد ہوگیا ہے ۔
احمد حامد نے کہا کہ ہمارے نزدیک ٹرمپ اور بائیڈن میں کوئی فرق نہیں دونوں صہیونیوں اور اسرائیل کے حامی ہیں، لیکن سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں جیت کے لئے سرتوڑ کوشش کی اور سرمایہ لگایا نیزاسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کو بھی تسلیم کیا اور اس کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالر بھی خرچ کئے لیکن ٹرمپ کو پھر بھی شکست ہوگئی۔ اس نے کہا کہ ٹرمپ کی شکست کا یہ مطلب نہیں کہ بائیڈن اچھا ہے بائیڈن بھی صہیونیوں کا حامی اور طرفدار ہے اور اسلام و مسلمانوں کا چھپا ہوا دشمن ہے۔