افریقی ملک موزمبیق میں شدت پسندوں کے حملوں ميں دسیوں افراد مارے گئے، مارے جانے والے سبھی افراد کا تعلق صوبہ کابو ڈیلگاڈو کے قصبے سے بتایا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی موزمبیق کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ صوبے کابو ڈیلگاڈو کے مختلف علاقوں میں لگاتار 3 دنوں سے شدت پسند جماعت کے جنگجو حملے کر رہے ہیں۔
مقامی ذرائع نے دسیوں افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے حملوں کے دوران کم از کم 50 افراد کے سرقلم کردئیے گئے۔