نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے فعال معاملات میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس میں 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمی واقع ہوئی۔
جہاں دارالحکومت دہلی میں ایک ہی دن میں فعال معاملات میں سب سے زیادہ اضافہ 1590 آئے وہیں مہاراشٹر میں 3037 کی کمی واقع ہوئی۔
بدھ کی صبح صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 44281 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 86.36 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اسی دوران 512 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 127571 ہوگئی۔ اس سے اب تک 80.13 لاکھ افراد شفایافت ہوئے ہیں۔ کورونا میں اس وقت ملک میں 494657 فعال معاملے ہیں۔