سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مطاف کی لائنیں از سر نو ترتیب دی گئی ہیں۔ جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے عمرہ کے تیسرے مرحلے مں اندرون وبیرون ملک سے روزانہ آنے والے 20 ہزار افراد کو عمرے کی سہولت فراہم کر رہی ہے اور تمام زائرین کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عبادات کر رہے ہیں۔