نئی دہلی (بھاشا) کمزور بین الاقوامی رخ اور مقامی اسٹا کسٹو ں کی فروخت کے زور سے دہلی صرافہ بازار میں آج سونا ۲۸۰روپئے گرکر ۳۱ہزار روپئے سے نیچے چلاگیا اور ۳۰۸۲۰روپئے فی دس گرام پر بند ہوا ۔وہیں صنعتی اکائیوں اور سکہ بنانے والوں کی جانب سے مانگ کمزور ہونے سے چاندی کی قیمت بھی ۳۵۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۷۰۵۰ روپئے فی کلوگرام رہ گئی ۔بازار ذرائع کے مطابق موجودہ بلند سطح پر مانگ میں گراوٹ کے مقابلے میں اسٹاکسٹوں کی زبر دست فروخت سے سونے پر دبائو بڑ ھ گیا تھا ،گھریلومحاذپر قیمتوں کا رخ مقرر کر نے والے بازار سنگاپور میں سونے کی قیمت گھٹ کر ۸۶ء۱۳۳۴ڈالر فی اونس پر آگئی کل وہاں کا بازار ۹۰ء۱۳۳۶ڈالر فی اونس پر تھا ۔