چنئی( بھاشا) جرمنی کی کامرشیل گا ڑیاں بنانے والی کمپنی ڈیملر ٹر کو ں کے بازا ر میں اپنی موجودگی مضبوط کرنے کے بعد اب چنئی کے نردیک اپنے نئے کار خانے میں بسیں بنا نا شروع کرے گی ۔ایک بیان کے مطابق کمپنی یہاں کے نزدیک آریگا ڈام واقع اپنے موجودہ ٹرک کارخانے میں بس بنانے کے پلا نٹ کا آج سنگ بنیاد رکھا یہ کارخانہ ۴۲۵ کروڑ روپئے کی لاگت سے بنے گا ۔یہ کا رخانہ یہاں سے ۴۵کلو میٹر دور ہے وہاں کمپنی ۴۴۰۰ کروڑ روپئے
کی سرمایہ کاری پہلے ہی کر چکی ہے ۔بیان کے مطابق زیر تعمیر بس کارخانے میں مرسڈیز بینج ،بھارت بینج برانڈ کی بسیں بنیں گی ۔نیا کارخانہ ۲۰۱۵ کی دوسری سہ ماہی میں بن کر تیار ہوجائے گا ۔ڈیملر اے جی کے بورڑ آف ڈائر یکٹر کے رکن وولف گینگ برنہارڈ نے ایک بیان میں کہاکہ اپنے مضبوط ٹرک کاروبار کی بنیاد پر اب ہم ہندوستانی بس بازار میں آگے بڑھنے لگے ہیں ۔اس کے لئے موجودہ فراہم کنندگان ،پیداوار مقام اور سیلس نیٹ ورک کا مسلسل استعمال کررہے ہیں ۔برنہارڈ ٹرک اور بس کاروبار دیکھتے ہیں ۔بس کار خانہ موجو دہ ٹرک کار خانے کے کیمپس میں ہی ۹۱ء۲۷ ایکڑ رقبہ میں بنے گا ۔ڈیملر انڈیا کامرشیل وہیکلس کے ایم ڈی مار ک لسٹو سیلا نے بتایا کہ بس کار خانے پر ۴۲۵ کروڑ روپئے سرمایہ کاری کی جائے گی ۔شروع میں یہاں سے سالانہ ۱۵۰۰ بسیں نکلیں گی ۔اس کی صلاحیت سالانہ ۴۰۰۰ بس تک کی جاسکتی ہے ۔