مصر کے شہر سقارا میں ڈھائی ہزار سال پرانے تابوتوں کی نمائش کی گئی۔مصر کے سقارا قبرستان سے دریافت ہونے والے 100 میں سے کچھ تابوتوں میں ممیز بھی موجود ہیں۔
ماہرین پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ ڈھائی ہزار سال قبل مرے یہ افراد کون تھے۔ یہ تابوت اور ممیز مصر کے گرینڈ میوزیم میں رکھی جائیں گی جو اگلے سال تک کھلنے کا امکان ہے۔