ترکی کے شہر استنبول میں لکڑی سے بنی تاریخی مسجد میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا تاہم فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق وانیکوئے مسجد کی تعمیر 17 ویں صدی عیسوی میں عثمان دور کے سلطان چہارم محمد کی حکمرانی میں تعمیر ہوئی تھی۔









