واشنگٹن، 17 نومبر (اسپوتنک) امریکہ کے نائب صدر مائک پینس، وزیر خارجہ مائک پومپیو اور دیگر اعلیٰ افسران نے صڈر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں اس پر حملہ نہ کرنے کی گذارش کی ہے۔ نیویارک ٹائمس نے یہ رپورٹ دی ہے۔
پیر کے روز شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر پینس، مسٹر پومپیو، وزیر دفاع کرسٹوفر ملر اور چیئرمین جوائنٹس چیفس جنرل مارک میلی سے جمعرات کو ایران کے جوہری پروگرام پر آئندہ کچھ ہفتوں میں کاروائی کے بارے میں دریافت کیا تھا۔
اخبار نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے عالمی ادارہ برائے نیوکلیائی توانائی (آئی اے ای اے) کے مشاہدین کی جانب سے ایران کے یورینیم ذخیرہ اندوزی کو مشترکہ جامع عملی منصوبہ (جے سی پی او اے) کے تحت اجازت شدہ مقدار سے 12 گنا تک اضافہ کیے جانے کے بعد یہ میٹنگ کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ افسران نے مسٹر ٹرمپ کو بتایا کہ اس طرح کی کاروائی ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔