نئی دہلی: دہلی پولیس کی سپشیل سیل کی ٹیم نے2 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سپیشل سیل کے ایک سینیئر افسر نے منگل کے روز بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جال بچھا کر پولیس نے دونوں مشتبہ دہشت گردوں کو گذشتہ رات تقریباً 10:15 بجے یہاں سرائے کالے خاں واقع ملینیم پارک کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔
ان کی شناخت عبد اللطیف میر (22) اور محمد اشرف کھٹانہ (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں جموں و کشمیر کے باشندے ہیں۔ ان کے قبضے سے2 پستول اور 10 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔