واشنگٹن، 17 نومبر (یو این آئی) امریکہ اور فرانس نے ناگورنو قرہباخ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کے لیے روس کی کردار کو تسلیم کر لیا ہے تاہم وہ اس معاہدے کے خد وخال میں مکمل شفافیت کے خواہاں ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر افسر نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا،’ہم روس کی جانب سے تقریباً ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے کیے گئے کاموں کی شناخت کر رہے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے سوال ہیں۔ معاہدے کے پیرامیٹر کے سلسلے میں روس سے شفافیت کی ضرورت ہے اور جس میں ترکی کا کردار شامل ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ثالثی سے ناگورنو۔قرہباخ کے متنازعہ خطے میں کئی ہفتوں کی جنگ کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکولس پشینیم نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
افسر نے کہا کہ امریکہ اور فرانس او ایس سی منسک گروپ روس کے ساتھ جنگ کا حل کروانے میں اپنے کردار کے تئیں پابند عہد ہیں۔