آنجہانی ڈیانا کا 1995 میں انٹرویو لینےکے لیےجعلی دستاویزات کےاستعمال کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے، برطانوی شہزادہ ولیم نے تحقیقات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ معاملےکی آزادانہ تحقیقات درست سمت کی جانب قدم ہے، اس سےانٹرویوکاسبب بننےوالی سچائی سامنےآئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد نشریاتی ادارے کے فیصلوں کی سچائی بھی سامنے آئے گی۔ یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلز کی طلاق 1996 میں ہوئی تھی جب کہ اگلے ہی سال پیرس میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ ہلاک ہو گئی تھیں۔