نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملک کے باشندوں کو چھٹ تہوار کی مبارکبادی دی اور کہا کہ یہ تہوار عوام کو صفائی، بھائی چارے اور شائستگی کا پیغام دیتا ہے۔
سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز جاری ایک پیغام میں کہا،”سورج کی پوجا دنیا کی کئی قدیم تہذیبوں میں مختلف شکل میں رہی ہے اور ہندوستان میں سوریہ دیو کی پوجا کی روایت قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہے۔ بہار، مشرقی اتر پردیش اور جھارکھنڈ سمیت ملک کے کئی مقامات پر چھٹ پوجا کی جاتی رہی ہے۔”









