سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرار شریف سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی مدثر علی کی اچانک موت نے وادی کشمیر کے سیاسی و صحافتی حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ موصوف صحافی کی جمعے کی علی الصبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ وہ انگریزی روزنامہ ‘گریٹر کشمیر’ کے ساتھ وابستہ تھے۔









