بارہ بنکی (نامہ نگار)عام آدمی پارٹی نے اپنی رکن سازی مہم کے تحت نکڑ جلسے بڑیل، چھیدانگر ، سرائے اکبرآباد، سترکھ ،ہرکھ، نان مئو میں منعقد کئے۔جلسوں میں عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں کے بارے میں عوام کو روشناس کرایا گیا۔جلسہ میں بدعنوان لیڈران کو انتخاب میں ووٹ نہ دینے کی اپیل کی گئی۔اس سلسلہ میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک کینڈل مارچ دھنوکھر چوراہے سے چھایہ چوراہے تک ڈاکٹروں کی ہڑتال کی حمایت میں نکالاگیا۔ مارچ میں دنیش چندر گوتم، انوراگ پٹیل، نوین ورما،لال جی ورما،ڈاکٹر اوم پرکاش اور بیچا لال وغیرہ موجودتھے۔