ٹھاکرگنج : کشن گنج ضلع کے ٹھاکرگنج شہر ی و دیہی علاقوں میں چار روزہ چھٹھ مہا پرو طلوع آفتاب کو ارگیہ دینے کے ساتھ ہی سنیچر کے روز پر امن ماحول میں اختتام پذیرہوا۔
عقیدت مند وں نے صبح 3 بجے سے ارگیہ دینے کیلئے گھاٹوں کی طرف جانے لگے تھے۔سبھی چھٹھ گھاٹوں میں آستھا کا سیلا ب امڈ پڑا،اس باربہت سارے چھٹھ ورتیوں نے کورونا وائرس سے لڑ رہیں پوری دنیا کیلئے دعائیں بھی کی۔ ٹھاکرگنج کے بھات ڈھالہ پوکھر، ساگ ڈھالہ، چینگا گھاٹ، مہانندا ندی، میچی ندی وغیرہ یہاں کے تاریخی چھٹھ گھاٹ ہیں۔ مذکورہ چھٹھ گھاٹوں کے علاوہ مختلف گھاٹوں پر ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔جیسے، صفائی، بیرکیٹنگ، روشنی وغیرہ کا پختہ انتظام کیا گیا تھا۔انتظامیہ کی جانب سے عملہ بھی تعینات کر دیا گیا تھا جس سے عقیدت مندوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔