بارہ بنکی (نامہ نگار)ریاست کے ساتھ ساتھ بارہ بنکی کی ہمہ جہت ترقی کے لئے سماجوادی پارٹی کی حکومت مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔جہانگیرآباد وسدھور کے لوگوں کو سی ایچ سی بیس بستروں والے اجتماعی صحت مراکز کا سنگ بنیاد سے علاقہ کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ کیونکہ ترقیاتی اسکیموں کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اسمبلی حلقہ زیدپور کے جہانگیرآباد میں پندرہ کروڑ کی لاگت سے شروع کی جارہی مختلف اسکیموں کا اجراء اور سنگ بنیادتقریب کے موقع پر ریاست کے دیہی ترقیات کے وزیر ارجن کمار سنگھ گوپ نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ مسٹر گوپ نے کہا کہ ریاست کی ترقی پسند حکومت بارہ بنکی ضلع کی ترقی کے لئے اہم تعاون دینے کے لئے ضلع کے عوام وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں
نے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیم، بجلی، طبی وصحت خدمات جیسی بنیادی ضروریات کے تئیں سنجیدہ ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ جہانگیرآباد وسدھور میں رکن اسمبلی رام گوپال راوت نے سات کروڑ اڑتالیس لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دو اجتماعی صحت مراکز کا تحفہ وزیر اعلیٰ کے اہم تعاون سے عوام کودیاہے۔مقامی رکن اسمبلی رام گوپال راوت کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے رکن اسمبلی حیدر گڑھ رام مگن راوت ، صدر رکن اسمبلی سریش یادو، سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر مولانا معراج احمد، ضلع کوآپریٹو بینک کے چیئر مین دھیریندر کمار ورما، سماجوادی پارٹی کی امیدوار راج رانی راوت کے علاوہ حلیم قدوائی سمیت سیکڑوں لوگ موجود تھے۔