انڈیا میں یہ بائیکاٹ کا سیزن ہے، سوشل میڈیا پر پہلے زیورات بنانے والی معروف کمپنی تنشق اور پھر ٹریڈ پلیٹ فارم ایمازون کے بائیکاٹ کا شور رہا۔ اور اب آج اتوار کو نیٹ فلکس کے بائیکاٹ پر گرما گرم بحث جاری ہے۔
ان سب میں ایک قدر مشترک بھی ہے اور ان پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ انھوں نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
تنشق کو تو مذہبی رواداری کو پیش کرنے والے اپنے اشتہار کو ہٹانا پڑا تھا جبکہ ایمازون نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشیا فروخت کرنے والے کے لیے گائیڈ لائنز کی پابندی کی بات کہی۔
لیکن نیٹ فلکس کا معاملہ ذرا مختلف ہے۔ حال میں نیٹ فلیکس پر ‘اے سوٹیبل بوائے’ نامی ایک ٹی وی سیریز ریلیز کی گئی ہے جسے معروف فلم ساز میرا نائر نے بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک سین وائرل ہے جس میں ایک نوجوان جوڑے کو بوسہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ سمجھ میں آتا ہے کہ بوسہ لینے کا یہ عمل کسی مندر کے احاطے میں ہو رہا ہے۔
अपने ‘A Suitable Boy’ कार्यक्रम में @NetflixIndia ने एक ही एपिसोड में तीन बार मंदिर प्रांगण में चुंबन दृश्य फ़िल्माए। पटकथा के अनुसार मुस्लिम युवक को हिंदू महिला प्रेम करती है, पर सभी किसिंग सीन मंदिर प्रांगण में क्यूँ शूट किए गए?
मैने रीवा में इस मामले पर FIR दर्ज करा दी है। pic.twitter.com/RcwuPDDME2
— Gaurav Tiwari (@BJPGauravTiwari) November 21, 2020