نیشنل ڈیسک: بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پڑپوتڑ، ستیش دھوپیلیا کا کورونا وائرس سے متعلق پیچیدگیوں کے سبب یہاں انتقال ہوگیا۔ کنبہ کے ایک ممبر نے بتایا کہ وہ تین دن پہلے ہی 66 سال کے ہوئے تھے۔
دھوپیلیا کی بہن اما دھوپیلیا مسٹری نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز اس کے بھائی کی موت کووڈ19-سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ستیش دھوپیلیا کو نمونیا ہو گیا تھا اور وہ تقریبا ایک ماہ سے سپتال میں زیر علاج تھے ، جب کہ وہ وہیںپر اس انفیکشن میں مبتلا ہو گئے تھے۔