ممبئی: معروف صحافی اور اداکار وشو موہن بڈولا کا پیر کی شب یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 برس کے تھے۔ ان کے کنبے میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔
ٹائمس آف انڈیا کے لکھنؤ ایڈیشن کے ایڈیٹر بڈولا اسٹیج اور فلموں کے اداکار تھے۔ انہوں نے کئی سیریلس میں بھی کام کیا تھا۔ شاہ رخ خان کی فلم ‘سودیش’ میں بھی انہوں نے کام کیا تھا۔ اما فیملی سیریل میں بھی انہوں نے اداکاری کی تھی۔
بڈولا اکثر اوم پوری کے ساتھ اسٹیج پروگرام کرتے تھے۔ ‘تغلق’ جیسے ڈراموں میں انہوں اداکاری بھی کی تھی۔ اتراکھنڈ کے گڑھوال میں پیدا ہوئے بڈولا گزشتہ 8 ماہ سے فالج کا شکار تھے۔ انہوں نے ڈیکن ہیرالڈ نارتھرن رسالہ پاینیر میں بھی کام کیا تھا۔