نئی دہلی 24 نومبر (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی ، کیرالہ ، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے سب سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ دہلی میں 7،216 افراد، کیرالہ میں 5،425 ، مہاراشٹر میں 3،729 اور مغربی بنگال میں 3،687 صحتیاب ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37،975 نئے کیسز سامنےآنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 91.77 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور بازیاب افراد کی تعداد 86.04 لاکھ عبور کرچکی ہے جبکہ مزید 480 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،34،218 ہوگئی ہے۔ ملک میں 4819 فعال کیس کم ہونے کے بعد اب یہ تعداد گھٹ کر 4،38،667 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔