واشنگٹن،24نومبر(یواین آئی) دنیا بھر میں کورونا متاثرین کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور منگل کوجاری اعدادو شمار میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 5.9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔
جان ہاپکنز کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 1,394,694 مریضوں کی موت ہوچکی ہےوہیں 37,691,380 لاکھ مریض اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا متاثرہ معاملوں میں امریکہ سب سے اوپرہے وہیں ہندوستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس اور روس تقریباً چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
امریکہ میں اب تک کووڈ 19 کے 1.2 کروڑ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں وہیں یہاں اس وبا سےمرنے والوں کی تعداد بڑھکر 2,57,500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔