چندولی۔ (نامہ نگار)۔کانپور میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں ایس ایس پی کانپور کی قیادت میں کثیر تعداد میں پولیس فورس سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کے ذریعہ میڈیکل کے طلباء کے ساتھ مار پیٹ کر کے ان کو ۲۸؍فروری کو زخمی کئے جانے کے واقعہ سے برہم ہوکر ضلع کے سرکاری و غیر سرکاری ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کر کے ضلع مشترکہ اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس دوران مقررین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پر لگائی گئیں سبھی دفعات واپس لی جائیں اور طلباء کے علاج کا مناسب بندوبست کیا جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اس دوران ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر شیلندر، ڈاکٹر راکیش کمار، ڈاکٹر اے کے ورما، ڈاکٹر انل وغیرہ موجود تھے۔