نئی دہلی،24 نومبر(یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے سکھ مذہب کے نویں گرو،گرو تیگ بہادر کے یوم قربانی پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسٹرنائیڈو نے منگل کو ایک پیغام میں کہا کہ گرو تیگ بہادر نے بے لوث جذبےسے عوامی خدمت کی اور بھائی چارے کی تشہیر کی اور دنیا کو امن اور عالمی بھائی چارہے کا پیغام دیا۔
نائب صدر نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے گرو تیگ بہادر کی قربانی نسلوں تک تحریک دیتی رہے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ایک دوحے
’’سادھن ہیتی اتی جنی کری۔
سیسو دیا پر سی نہ اچری۔
دھرم ہیت ساکا جنی کیا۔
سیسو دیا پر سررو نہ دیا۔
کا ذکر کیا اور کہا،’’مذہبی عدم رواداری کے خلاف،ہماری عقیدت کی حفاظت کےلئے گرو تیگ بہادر جی کی قربانی کو سلام۔‘‘