موصوف کا سانحۂ ارتحال اس دورِ قحط الرجال میں دنیائے علم و ادب و اصلاح امت اور ملتِ تشیع کا ایک ایسا عظیم نقصان ہے جس کی بھر پائی ناممکن ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سرورعباس نقوی قمی، صدر اہل بیت علیہم السلام فاؤنڈیشن آف انڈیا نے مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا فقدان قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔









