نئی دہلی : بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا نے یوم آئین کے موقع پرمبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آئین کی مضبوطی کی وجہ سے ہی ہم ایک ‘بھارت اورمضبوط بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کے روز ، نڈا نے ٹویٹ کیا ، ” تمام ملک کے عوام کو یوم ‘ یوم آئین ‘ کی مبارکباد ۔وہ آئین جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو متحد کرتی ہے۔ آئین ہماری زندگی ، اقدار ، طرز عمل اور روایت اور اس کی طاقت میں اضافہ کرتا ہے ۔
اسی کی وجہ سے ہم ‘ایک بھارت- شاندار بھارت کی جانب گامزن ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں نڈانے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکویادکرتے ہوئے کہاکہ ملک ایک مضبوط آئین دیکرسماجی انقلاب پیداکرنے والے بھارت رتن ڈامبیڈکرکو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ۔ان کادکھایاہواجدوجہد اور اصلاح پسندی کاراستہ سب کے لئے متاثر کن ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی دستور سازکمیٹی نے 26 نومبر 1949 کو آئین کو اپنایا تھا۔ آئین 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔ سن 2015 کے بعد سے ، وزارت سماجی انصاف اور مرکز کی مودی سرکار بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے اعزاز میں 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔