ماسکو،28 نومبر(اسپوتنک) عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 مریضوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 8756 ہوگئی۔
شہر کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعہ کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’کورونا وائرس نے اس شہر میں 76 افراد کو ہلاک کیا ہے ، جو کورونا وائرس کے ساتھ نمونیہ سے بھی متاثر ہوئے تھے‘‘۔
ایک روز قبل ماسکو میں 77 افرادنے اپنی جانیں گھنوائی تھیں۔