غازی آباد: پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں پر ہو ئے طاقت کے استعمال کے خلاف بھارتیہ کسان یونین بھی غصے میں ہے۔ بھارتیہ کسان یونین نے کل ریاست میں مظاہرہ کیا تھا اور آج دہلی کوچ کر رہے ہیں ۔ فی الحال ، بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر ، راکیش ٹکیت میرٹھ میں ہیں اور امید جتائی جارہی ہے رات 12 بجے کے قریب غازی آباد بارڈر میں داخل ہوں گے۔
غازی آباد کے راج نگر ایکس ٹینشن میں کسانوں کے لئے کھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ در اصل، کسان بھارتیہ کسان یونین کی کال پر میرٹھ سے دہلی کوچ کر رہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ لوگ بارہ بجے کے قریب غازی آباد پہنچیں گے۔ اس بارے میں سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے
دہلی اور غازی آباد پولیس کے ساتھ یوپی گیٹ پر ایک نیم فوجی دستہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے فون پر بتایا کہ کاشتکاروں کو دہلی جانے کی اجازت ہوگی ، انہیں روکا نہیں جائے گا۔