ممبئی 30 نومبر (اردولیکس) بالی ووڈ اداکارہ رنگیلا گرل ارمیلا ماتونڈکرشیوسینا پارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔ یہ بات پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجئے راوت نے بتائی۔
اداکارہ نے سال 2019 کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ممبئی سے لوک سبھا کیلئے مقابلہ کیا تھا تاہم وہ ناکام رہیں۔ وہ کل چیف منسٹرمہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا میں شامل ہوجائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ شیو سینا کی جانب سے انھیں گورنرکوٹہ کے تحت انھیں رکن قانون ساز کونسل بنایا جائے گا۔