نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے درمیان لگاتار تیسرے دن عام آدمی کوراحت ملی ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں ایک دن چھوڑ کر، پیٹرول باقی 9 دنوں میں 1.28 روپے فی لیٹرکا اضافہ ہوا اور ڈیزل 9 دنوں میں 1.96 روپے فی لیٹرمہنگا ہو گیا ہے۔ چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے چار بڑے شہروں دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 82.34 روپے، 89.02 روپے، 85.31 روپے اور 83.87 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے،
جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 72.42 روپے 78،79 روپے 77.84 روپے اور75.99 فی لیٹرہے ۔ دوسرے بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ چار میٹرو کے علاوہ ، نوئیڈا میںپیٹرول 82.62 روپے ، رانچی 81.75 روپے فی لیٹر لکھنؤمیں84.93روپے اورپٹنہ میں 82.54 روپے فی لیٹرمل رہاہے ۔
ڈیزل کی اگر بات کریں تو نوئیڈا میں ڈیزل 72.83 روپے، رانچی میں 76.66 روپے، لکھنو ¿ میں 72.75 روپے اور پٹنہ میں 77.80 روپے فی لیٹرہے۔