حیدرآباد – 2 دسمبر: ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ کے پاس پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حیدرآباد-بیجاپور روڈ پر آج صبح ایک انووا کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں کار میں سوار 6 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ سکندرآباد کے تاڑ بن سے تعلق رکھنے والے یہ افراد محبوب نگر جارہے تھےکہ انووا کار اچانک بور ویل کھودنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ کار کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر نقصان پہنچا تھا۔
حادثے میں کار کے ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ چار دیگر زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ ان میں سے ایک نے بتایا کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت آصف خان ، ثانیہ ، نازیہ بیگم ، نازیہ بانو اور شابانو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے پر مقدمہ درج کرلیا ہے