نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بحریہ کے دن کے موقع پر بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو نیک خواہشات اور مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’سبھی فوجیوں اور ان کے کنبوں کو بحریہ کے دن کی مبارکباد۔ بحریہ بے خوف ہمارے ساحلوں کی حفاظت کرتی رہی ہے اور ضرورت کے وقت انسانی امداد بھی دیتی رہی ہے۔ یہ ملک کی خوشحال سمندری روایات کو یاد کرنے کا بھی موقع ہے ‘‘۔
مسٹر سنگھ نے کہا ’’بحریہ کے دن کے موقع پر غیر معمولی بحریہ کے سبھی فوجیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بحریہ ہمارے سمندروں کی حفاظت کا محاص سنبھالے ہوئے ہے اور سمندری سلامتی یقینی بناتی ہے۔ میں ان کی بہادری، ہمت اور پیشہ ورانہ طرز کو سلام کرتا ہوں‘‘۔
مسٹر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ’’بحریہ کے دن پر سبھی بہادر فوجیوں اور ان کے کنبوں کو میری طرف سے مبارکباد۔ ہندوستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے اور آفات کے وقت قوم کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم بحریہ پر فخر ہے۔‘‘۔
واضح رہے کہ بحریہ ہر برس 4 دسمبر کو بحریہ کا دن مناتی ہے۔ بحریہ کے دن کا واقعہ 1971 سے جڑا ہے۔ اس دن ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف آپریشن ٹرائیڈینٹ شروع کیا تھا۔ اس لڑائی میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی کی یاد میں آج کے دن کو بحریہ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس فتح کو اگلے برس 50 برس مکمل ہوجائیں گے۔