ایران : مرحوم جعفر الہادی جو مختلف اسلامی ممالک منجملہ فقہ، حدیث، عقائد، کلام اور مذاہب میں اہل نظر تھے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی علمی کونسل کے رکن ہونے کی حیثیت سے گرانقدر کتابیں تحریر کرنے میں کامیاب ہوئے۔
حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد آیت اللہ الحاج شیخ محمد جعفر خوشنویس معروف “جعفر الہادی” ۳ دسمبر ۲۰۲۰ جمعرات کو ۷۴ سال کی عمر میں عارضہ قلبی کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
مرحوم جعفر الہادی جو مختلف اسلامی ممالک منجملہ فقہ، حدیث، عقائد، کلام اور مذاہب میں اہل نظر تھے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی علمی کونسل کے رکن ہونے کی حیثیت سے گرانقدر کتابیں تحریر کرنے میں کامیاب ہوئے۔
“قرآن آحادیث پیغمبر و اہل بیت(ع) کی نگاہ میں”، “حقیقت جیسا کہ ہے”، “اقتصاد کے کلی مبانی”، وغیرہ مرحوم استاد کے علمی آثار میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کتاب “فروغ ابدیت، فروغ ولایت، مبانی حکومت اسلامی، توحید در قرآن حکیم، فی ظل اصول الاسلام، منشور عقائد امامیہ، تفسیر نمونہ کی پہلی اور تیسری جلد کو فارسی سے عربی زبان میں ترجمہ کیا۔
حقیقت جیسا کہ ہے (الحقیقۃ کما ھی) وہ مختصر اور اہم کتاب ہے جس میں شیعہ مذہب کو پہچنوانے کے علاوہ شیعوں پر لگائی گئی تہمتوں کا جواب دیا گیا ہے یہ کتاب اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے دنیا کے ۲۸ زبانوں میں ترجمہ اور شائع کی گئی۔
حوزہ علمیہ قم کے اس ممتاز استاد نے مذہب اہل بیت(ع) کی نشر و اشاعت اور تبلیغ دین کے لیے کئی ملکوں کے سفر کئے۔