حیدرآباد 5دسمبر(یواین آئی) سابق وزیرو ٹی آرایس لیڈر کے رام ریڈی طویل علالت کے بعد ہفتہ کو اپنی قیام گاہ میں چل بسے۔ان کی عمر83برس تھی۔وہ عمرسے متعلق کئی صحت کے مسائل کا شکار تھے۔تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے سابق وزیرکی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔









