نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی برسی پر انہیں یاد اور سلام کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے تئیں ان کے خوابوں کو ہم پورا کرنے کے لئے عہد بستہ ہیں۔
ڈاکٹر امبیڈکر کی آج 64 ویں برسی ہے۔ ان کا انتقال 6 دسمبر 1956 کو دلی میں ہوا تھا۔ مسٹر مودی نے ڈاکٹر امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا ’’ان کے خیالات اورنظریات لاکھوں لوگوں کو مسلسل خوشحال کرتے ہیں۔ قوم کے تئیں ہم ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے پابندی عہد ہیں‘‘۔
بھیم رام رام جی امبیڈیکر، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نام سے مشہور ہندوستانی دانشور، ماہر قانون، ماہر معیشت، سیاست دان اور سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے دلت بدھ تحریک فروغ دیا اور اچھوتوں سے معاشرتی امتیاز کے خلاف مہم چلائی۔ مزدوروں، کسانوں اور خواتین کے حقوق کی بھی حمایت کی۔