چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں کوئلے کی کان میں پھنس جانے والے افراد میں سے 18 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز ڈیاوشوڈونگ نامی کان میں پیش آیا جب کہ یہ 2 ماہ کے دوران اس خطے میں پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔
حکام کے مطابق زیر زمین کان میں کاربن مونو آکسائڈ گیس بھر جانے سے 24 کان کن پھنس گئے تھے جن میں سے 18 ہلاک ہو گئے اور ایک کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔