نئی دہلی، 07 دسمبر (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر مسلح افواج کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اپنا عطیہ دیں۔
آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر سینٹرل سینک بورڈ کے نمائندوں نے مسٹر کووند ، مسٹر مودی اور مسٹر سنگھ کو اس دن کی نشانی کے طور پر جھنڈا پیش کیا۔
سینٹرل سینیک بورڈ کے وفد نے راشٹرپتی بھون جاکر مسٹر کووند کو جھنڈا پیش کیا۔
بورڈ کے وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں پرچم پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر مودی نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ “آرمڈ فورسز فلیگ ڈے ہماری مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے۔ ہندوستان کو ان کی بہادری اور بے لوث قربانیوں پر فخر ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ اپنا کردار ادا کریں۔ آپ کا یہ کام ہمارے بہادر فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی بہت مدد کرے گا۔‘‘
سینیک بورڈ کے وفد نے وزیر دفاع کو بھی جھنڈا پیش کیا۔ مسٹر سنگھ نے بعد میں ٹویٹ میں کہا کہ “آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر میں ملک کی مسلح افواج کو ان کی خدمات اور بہادری پر سلام پیش کرتا ہوں۔” یہ دن سابق فوجیوں ، فوجیوں اور جنگ میں معذور فوجیوں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔ ”
وفد نے دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کو بھی پرچم پیش کیا۔