اوٹاوا، 8 دسمبر (یواین آئی) کناڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہےکہ ملک میں دسمبر کے آخر تک فائزر اور بایو انٹیک کے تیار کردہ کوڈ۔ 19 کے 249000 ٹیکے دستیاب ہوجائیں گے۔
مسٹر ٹروڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ فائزر کے ساتھ ویکسین کی جلد سپلائی کے لئے ایک سمجھوتہ کیا گیا ہے۔
دسمبر کے آخر تک فائزر اور بایوانٹیک کی ویکسین کی 249000 کی خوراک حاصل ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سال 2020 کے آخر سے پہلے 124500 کناڈ کے شہریوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ فائزر ٹیکہ لوگوں کو دو بار میں لگایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکے کو پہلے شہری علاقوں میں زیادہ خطرات والے گروپوں کو لگایا جائے گا۔ انہوں نے فائزر ویکسین خوراک کو رکھنے سے متعلق چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اسے صفر سے نیچے 80 ڈگری سیلسیس پر اسٹور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔