بھارت میں کسانوں کااحتجاج کا 12ویں روزبھی جاری ہے، کسانوں نے آج کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، بھارت کی 18اپوزیشن جماعتوں، اور نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت میں ہزاروں کسان زرعی اصلاحات میں شامل تین نئے قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ سمجھوتہ نہیں کرینگے، مطالبہ نہ مانا گیا تو احتجاج مزید تیز ہوجائے گا۔
بھارتی 18اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کا اعلان کیا ہے، نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ کسانوں کے مطالبات درست ہیں ان کی حمایت کرتے ہیں۔
کانگریس ارکان پارلیمان نے کسانوں کا معاملے پر پارلیمانی سیشن بلانے کا مطالبہ کیا ہے، کسانوں، حکومت کے درمیان مذاکرات کے 5 دور بے نتیجہ رہے ہیں۔ مذاکرات کا چھٹا دور 9 دسمبر کو ہوگا۔