عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث دنیا بھر میں 15 لاکھ 63 ہزار 133 افراد ہلاک جبکہ 6 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 681 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 کروڑ 74 لاکھ 62 ہزار 805 ہوگئی ہے اور ان میں اب بھی 1 کروڑ 95 لاکھ 42 ہزار 744 ایکٹیو کیسز ہیں۔
ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 1کروڑ 51 لاکھ 59ہزار 529 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 88 ہزار906 ہوگئیں ہے، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 96 لاکھ 77 ہزار203 افراد متاثر، 1لاکھ 40ہزار 590 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 66 لاکھ 3 ہزار 540 اور اموات 1لاکھ 76 ہزار 962 تک پہنچ گئی ہے۔
دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 24 لاکھ60 ہزار770افراد متاثر، اموات43ہزار141، پیرو میں9 لاکھ 73ہزار 912 متاثر، اموات 36 ہزار274، سائوتھ افریقہ میں 8لاکھ 14ہزار 565افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 22ہزار206، کولمبیا میں 13 لاکھ 71 ہزار 103 افراد متاثر، اموات کی تعداد 37 ہزار808 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد 1لاکھ 4ہزار242، اسپین میں اموات 44 ہزار374، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد6ہزار524 افراد، سعودی عرب میں 5ہزار840 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔